Badh Kalam Officers sy Nijat K Leye Jalali Wazifa.

بدکلام ا فسروں سے نجات کے لئے جلالی وظیفہ
قرآن عظیم الشان میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے مگر انسان کو اس سے بھلائی کی توقع کرنی چاہئے کیونکہ وہ ذات ہر چیز پر قدرت رکھتی ہے۔ دیکھا جائے تو انسان اپنی ذلت کا سامان خود پیدا کرتا ہے۔اللہ تو کسی کو رسوا نہیں کرنا چاہتا، کسی کو ذلیل نہیں کرنا چاہتا۔لیکن اگر انسان اپنی متعین کردہ حدود کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسرے انسانوں کے ساتھ اپنی طاقت کا ناجائز استعمال کرکے انہیں تنگ کرے پریشان کرے تو ان مظلوموں کے لیے اللہ تعالیٰ جل شانہ، کی صفت مذل حرکت میں آتی ہے اور ظالم کو ذلیل و رسواءکر دیتی ہے۔ملازمت پیشہ افراد کو بعض مالکان یا افسران ناجائز تنگ کرتے،گالی گلوچ کرتے اور ان کے ساتھ بدکلامی بھی کرتے ہیں۔ ایسی صورت میں ان سے نجات کے لئے اس اسم پاک یا مذل کو40دن تک 1170مرتبہ بعد از نماز عصر مسجد میں بیٹھ کر پڑھیں۔ نجات سے مراد یہ نہیں لینا چاہئے کہ مالک یا افسر کی جان کے لئے بددعا کی جائے،ایسی دعا نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ آپ خود کیسے ہیں۔دعا اصلاح کی مانگنی چاہئے،
یہی بہترین طرز عمل ہے ۔

No comments:

Post a Comment

Labels