دشمن سے بچنے کی دعا
اگر کسی شخص کا کوئی خواہ مخواہ دشمن بن جائے لیکن انسان خود راہ راست پر ہو اس ظالمانہ دشمنی سے بچنے کےلئے اس آیت کا ورد بہت موثر ہے۔ پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ دن یا رات کا کوئی بھی وقت مقرر کر لیں لیکن پھر اس وقت کی پابندی کریں اور 144 مرتبہ روزانہ اس آیت کو12دن تک پڑھیں اور بعد میں سجدہ ریز ہو کر اللہ سے دعا مانگیں۔ انشاءاللہ وظیفہ ختم ہونے تک یا ہوتے ہی دشمن کے دل میں خوف الٰہی پیدا ہو گا اور وہ دشمنی ترک کر دے گا یا وہ علاقہ ہی چھوڑ جائے گا یا وہ اپنے حالات کی بناءپر فوراً عاجزہوجائےگا اوراس میں دشمنی کی سکت ہی نہیں رہے گی۔یہ بےانتہا آزمودہ وظیفہ ہے لیکن ناجائز مت کریں۔ آیت یہ ہے۔
کُلُّ مَن عَلَیہَا فَانٍ وَّ یَبقٰی وَجہُ رَبِّکَ ذُوالجَلَالِ وَالِاکرَامِ
ترجمہ:زمین پر جتنے ہیں سب کو فنا ہے اور باقی ہے تمہارے رب کی ذات‘ جو عظمت اور بزرگی والاہے۔ (سورة رحمن)
No comments:
Post a Comment