دل کے ہر مرض کی دعا ،
ایسا روحانی وظیفہ جو بزرگوں نے ہمیشہ پڑھنے کی تلقین فرمائی ہے
موجودہ دور میں دل کی تکلیف بہت عام ہوچکی ہے ۔ایک تو وہ لوگ جن کا دل کمزور ہوتا ہے اور دوسرے وہ لوگ جنہیں دل کا عارضہ ہوجاتا ہے ،ان کا دل بیٹھ ہی جاتا ہے ۔انہیں دھڑکا لگا رہتا ہے کہ ان کے دل نے کب ان کا ساتھ چھوڑا ۔دل کی تکالیف میں مبتلا خواتین حضرات کے لئے بزرگوں نے ہمیشہ یہ دعا پڑھنے کی تلقین فرمائی ہے جو بے حد شفائی اثرات رکھتی ہے اور وہ لوگ جن کے دل پر بندش لگائی گئی ہو ،وہ بھی اس دعا کو اپنا محافظ اور دوا جان کر پڑھتے رہا کریں ۔ ہر فرض نماز کے بعد دل پر سیدھا ہاتھ رکھ کر سات مرتبہ پڑھیں ‘ پھر ہتھیلی پر دم کر کے سینے پر پھیر لیں ‘ دعا یہ ہے۔
یَاقَوِیّْ القَادِرْ المْقتَدِرْ قَوِّنِی وَقَلبِی
اس کے بعد شہادت کی انگلی دل پر رکھ کر سات مرتبہ یہ آیت پڑھیں۔ فَاستَقِم کَمَا اُمِرتَ وَ مَن تَابَ مَعَکَ اس کے بعد 7 مرتبہ یَاقَوِیُّ پڑھیں انشاءاللہ بیماری سے حفاظت رہے گی
No comments:
Post a Comment