Jinaat k Alamat Aur Asarat جنات کی علامات

جنات کی علامات

اچانک خوشبویا بدبو آنا۔
سر، کندھوں اور گُدی کا اکثر وزنی رہنا۔
چلتے پھرتے اکثر اوقات یوں محسوس ہونا جیسے میرے پیچھے پیچھے کوئی آرہا ہے ۔ حتی کہ یہ خیال اتناپختہ ہوجائے کہ کئی بار پلٹ کر دیکھنا پڑے ۔ مگر دیکھیں تو پیچھے کوئی موجود نہ ہو۔

خواب میں خوفناک شکلیں دکھائی دیں یا براہ رست جنات یا چڑیلوں وغیرہ کا نظر آنا۔

گھر میں سے ایسی جگہ سے چیزوں، نقدی، زیورات وغیرہ کا چوری اور غائب ہوجانا، جہاں آپ کے سوا کسی کا گذر اور رسائی ممکن نہ ہو۔ اگر کوئی چیز ایسی جگہ سے گم ہوتی ہے جہاں گھر کے اور لوگ بھی یاملازم وغیرہ بھی آجا سکتے ہیں توپھر جنات کا وہم کرنے کی بجائے تفتیش کرلیں۔
گھر کے کسی حصے میں آتے جاتے وقت گھر کے کسی ایک آدھ فرد کا جسم وزنی ہوجانا یا سردی کی لہرجسم میں دوڑجانا یا بلا وجہ خوف طاری ہوجانا
۔سیٹرھیوں وغیرہ میں کسی نادیدہ فرد کے چڑھنے اتر نے کا احساس ہونا ۔
چھت پر کسی کے قدموں کی آھٹ محسوس ہونا یا چار پائیاں وغیرہ گھسیٹنے کی آوازیں آنا۔

رات پچھلے پہر میں یوں لگنا جیسے کچن میں سالن پک رہا ہے۔ کبھی یہ احساس سالن کی خوشبو آنے سے ہوتاہے، یوں لگتا ہے جیسے کوئی ہنڈیا بھون رہا ہے۔ اور کبھی سالن پکا نے کے دوران برتنوں کے کھنکنے کی جو آوازیں اٹھتی ہیں، ویسی آوازیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔

بیٹھے بٹھا ئے یوں لگناکہ ابھی سامنے سے کوئی گذر ا ہے یا کوئی شخص کھڑکی یا پردے کے پیچھے سے جھانک رہاہے۔

گھر کی دیوار وں ،چھت ، فرش، صوفوں ، یا اہل خانہ کے کپڑوں پر خون کے چھینٹے پڑنا۔

الماریوں میں صحیح سالم کپٹرے رکھنے کے بعد نکالتے وقت دیکھا کہ ان پر کٹ لگے ہوئے ہیں یا وہ کہیں کہیں سے جلے ہوئے ہیں اور جلنے سے ان میں سوراخ ہوگئے ہیں۔ (یہ علامت بعض دفعہ ایسے جادومیں بھی سامنے آتی ہے،جس میں مسان دخل انداز ہو چکا ہو ۔ اس لئے عامل کو بڑی چابکدستی اور سمجھداری سے کام لیتے ہوئے یہ چیک کرنا چاہئے کہ یہ حرکت آسیب کی طرف سے ہورہی ہے یامسان کی طرف سے۔ پھر جوبھی صورت حال سامنے آئے اس کے مطابق حل کرے )۔
سوتے وقت اچانک پورے بدن کا منجمد اور بے حس وحرکت ہو جانا۔ حتی کہ کچھ پڑھنا چاہے تو پڑھ نہ سکے اور چیخنا چلانا چاہے تو چیخ بھی منہ سے نہ نکل سکے ۔ پھر اسی تگ ودوکے دوران اچانک پورے بدن کا کھل جانا اور حرکت میں آجانا اور شد ید تگ ودو کی وجہ سے آنکھ کھل جانا خواب میں کتا، بھیڑیا، بندر، ریچھ یا شیر کا اکثر دیکھنا  
سوتے وقت اچانک پورے بدن پر منوں وزن پڑجانا ۔ یا جسم کے کسی ایک آدھ حصے کا نہایت وزنی ہوجانا ۔ بعض دفعہ سونے سے پہلے جاگتے ہوئے بھی بستر پر لیٹنے کے بعد یہ کیفیتطاری ہوجاتی ہے. 
سوتے میں کسی کا ہاتھ یا پاؤں کو جھٹکا دے کر جگا دینا ۔
اپنے نام کی آواز سننا ۔ لیکن جس شخص کی آواز میںآپ کو پکار اگیاہے وہ یا تو سرے سے گھر پہ موجود ہی نہیں یا وہ گہر ی نیندسورہا ہے۔

حاملہ خواتین کو یوں محسوس ہونا جیسے کسی بلی یااس جتنے کسی جانورنے اچانک اس کے پیٹ پر چھلا نگ ماردی ہے۔

گھر کے افراد کو معمولی باتوں پر بلا وجہ اور حدسے زیادہ غصہ آجانا ۔ اور غصہ کی حالت میں خاص طور پر آنکھوں کا سرخ ہوجانا ۔تحریر عامل تابش شاہ

بیوی کو خاوند سے بلا وجہ حدسے زیادہ نفرت ہونا، خاوند کو قریب نہ پھٹکنے دینا ۔ ویسے خاوند کے ساتھ تعلق صحیح ہولیکن اس کے قریب جانے پر آمادہ نہ ہونا ۔ ایسی خواتین کو بعض دفعہ جاگتے ہوئے بھی محسوس ہوتا ہے کہ ان کے بستر پر ان کے علاوہ کوئی اور بھی موجود ہے۔ اور بعض دفعہ خواب میں ایسی صورت حال دیکھتی ہیں جو کسی سے بیان بھی نہیں کرسکیں اور جسے دیکھ کر آسانی سے یہ سمجھا جاسکتا ہے کہ وہ خاوند کو قریب کیوں نہیں پھٹکنے دیتیں، یہ حرکت وہ خود نہیں کرتیں بلکہ غیر اختیاری طورپر خبیث اور بدکردار قسم کے شیاطین زبردستی ان سے یہ حرکت کرواتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Labels